مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ حرم مدینہ کا بیان ۔ حدیث 1301

قرب قیامت میں مدینہ سب سے آخر میں ویران ہوگا

راوی:

وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " آخر قرية من قرى الإسلام خرابا المدينة " . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن غريب

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ویران و اجاڑ ہونے والے اسلامی شہروں میں سب سے آخری نمبر مدینہ کا ہوگا امام ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حسن غریب ہے۔

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جب قیامت قریب ہو گی تو تمام آبادیاں اور شہر ویران و اجاڑ ہو جائیں گے اور ان میں مدینہ سب سے آخر میں ویران و اجاڑ ہو گا۔ گویا مدینہ کو یہ برکت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں