آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک خواب اور اس کی تعبیر
راوی:
وعن عبد الله بن عمر في رؤيا النبي صلى الله عليه و سلم في المدينة : " رأيت امرأة سوداء ثائرة الرأس خرجت من المدينة حتى نزلت مهيعة فتأولتها : أن وباء المدينة نقل إلى مهيعة وهي الجحفة " . رواه البخاري
حضرت عبداللہ بن عمر مدینہ سے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خواب کے سلسلہ میں یہ حدیث نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے ایک کالی عورت کو دیکھا جس کے بال پراگندہ تھے وہ مدینہ سے نکلی اور مہیعہ چلی گئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اس خواب کی تعبیر یہ لی کہ مدینہ کی وباء مہیعہ یعنی جحفہ کی طرف منتقل کر دی گئی ہے۔ (بخاری )