مخرب کعبہ کے بارہ میں پیش گوئی
راوی:
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم " يخرب الكعبة ذو السويقتين من الحبشة "
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خانہ کعبہ کو نقصان پہنچانے والا حبشیوں میں سے وہ شخص ہو گا جس کی پنڈلیاں چھوٹی اور پتلی ہوں گی۔ (بخاری ومسلم)
تشریح
یہ مقدر ہو چکا ہے کہ خانہ کعبہ کی تخریب ایک حبشی کے ہاتھوں ہو گی! چنانچہ یہ عبرت پکڑنے کی بات ہے کہ خانہ کعبہ باوجود اپنی قدر عظمت کے ایک حقیر آدمی کے ہاتھوں تباہ و خراب ہو گا اور جب خانہ کعبہ تباہ و خراب ہو گا تو قیامت آ جائے گی جس کے نتیجہ میں پوری دنیا تباہ وخراب ہو جائے گی کیونکہ اس عالم کی آبادی وغیرہ خانہ کعبہ کے وجود کے ساتھ متعلق ہے۔