بغیر احرام مکہ میں داخلہ
راوی:
وعن جابر : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم دخل يوم فتح مكة وعليه عمامة سوداء بغير إحرام . رواه مسلم
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے دن بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہوئے اور اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک پر سیاہ عمامہ تھا۔ (مسلم)
تشریح
بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر پر خود پہن کر اس کے اوپر سیاہ عمامہ باندھ رکھا ہو گا، بغیر احرام مکہ میں داخل ہونے کے بارہ میں حدیث نمبر۳ کی تشریح میں بحث کی جا چکی ہے۔ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ سیاہ رنگ کی پگڑی استعمال کرنا مستحب ہے جیسا کہ حنفیہ کا مسلک ہے۔