مسنون کفن
راوی:
مرد میت کو تین کپڑے پہنانا سنت ہے
(١) کفن یعنی کرتہ جو مونڈھے سے پیروں تک ہو (٢) ازار (٣) لفافہ، یعنی چادر۔ ازار سر سے لے کر پاؤں تک اور چادر اس سے ایک ہاتھ بڑی ہونی چاہئے۔ یہ مسنون کفن ہے اور کفن کفایہ دو کپڑے یعنی ایک ازار اور ایک لفافہ ۔
عورت کی میت کو پانچ کپڑوں میں کفنانا سنت ہے
(١) کفنی یعنی کرتا (٢) اوڑھنی یعنی سفید سربند (٣) ازار (٤) لفافہ یعنی چادر (٥) سینہ بند
سربند تین ہاتھ لمبا ہونا چاہئے اور سینہ بند بغلوں کے نیچے کے حصہ سے لے کر گھٹنوں تک چوڑا اور اتنا لمبا ہونا چاہئے کہ بندھ جائے بقیہ تین کپڑے اسی مقدار میں ہونا چاہئیں جتنے مرد کے کفن میں لگتے ہیں کفن مسنون کی اس مقدار میں زیادتی یا کمی کرنا برا ہے۔
عورت کے لئے کفن کفایہ تین کپڑے ہیں۔
(١) ازار (٢) اوڑھنی (٣) لفافہ۔ ضرورت و مجبوری کے وقت ایک کپڑا بھی کافی ہے۔ لیکن بلا ضرورت صرف ایک کپڑے پر اکتفا نہ کرنا چاہئے۔