مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ جن چیزوں سے محرم کو بچناچاہئے ان کا بیان ۔ حدیث 1241

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پچھنے لگوانا

راوی:

وعن أنس رضي الله عنه قال : احتجم رسول الله صلى الله عليه و سلم وهو محرم على ظهر القدم من وجع كان به . رواه أبو داود والنسائي

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام کی حالت میں اپنے پیر کی پشت پر پچھنے لگوائے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درد تھا۔ (ابوداؤد، نسائی)

تشریح
پیر کی پشت پر چونکہ بال نہیں ہوتے اور وہاں پچھنے لگوانے سے بال ٹوٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لئے اس حدیث میں کوئی اشکال نہیں ہے اور پھر یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عذر یعنی درد کی وجہ سے یہ پچھنے لگوائے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں