قربانی کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تذکیر ونصیحت
راوی:
وعن رافع بن عمرو والمزني قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم يخطب الناس بمنى حين ارتفع الضحى على بغلة شهباء وعلي يعبر عنه والناس بين قائم وقاعد . رواه أبو داود
حضرت رافع بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ مزنی کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منیٰ میں قربانی کے دن چاشت کے وقت لوگوں کے سامنے خطبہ ارشاد فرما رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے خچر پر سوار تھے جس کے بال اوپر کی جانب سے سرخ اور اندر کی جانب سفید تھے اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے بیان کر رہے تھے (یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو کچھ فرماتے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسے دہراتے تھے تاکہ دور کے لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات سن لیں ) اور لوگوں میں سے کچھ تو کھڑے تھے اور کچھ بیٹھے تھے۔ (ابوداؤد)