مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ ہدی کا بیان ۔ حدیث 1175

اشعار اور تقلید کا مسئلہ

راوی:

وعن عائشة رضي الله عنها قالت : أهدى النبي صلى الله عليه و سلم مرة إلى البيت غنما فقلدها

ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ بکریوں کو بطور ہدی خانہ کعبہ کو بھیجا اور ان کے گلے میں ہار ڈالا۔ (بخاری و مسلم)

تشریح
علامہ طیبی کہتے ہیں کہ تمام علماء اس بات پر متفق ہیں کہ بکریوں میں اشعار یعنی ان کو زخمی کرنا مشروع نہیں ہے البتہ ان میں تقلید یعنی ان کے گلے میں ہار ڈالنا سنت ہے لیکن اس بارہ میں حضرت امام مالک کا اختلافی قول ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں