کنکریوں کی تعداد اور اس کو پھینکنے کا طریقہ
راوی:
وعنه قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم رمى الجمرة بمثل حصى الخذف . رواه مسلم
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خذف کی کنکریوں کی طرح (یعنی چھوٹی چھوٹی) کنکریوں سے رمی جمار کرتے دیکھا ہے۔ (مسلم)
تشریح
مناروں پر کنکریاں پھینکنے کا طریقہ کئی طرح سے منقول ہے لیکن زیادہ صحیح اور آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ کنکری کو شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے سروں سے پکڑ کر یعنی چٹکی میں رکھ کر پھینکا جائے ، چنانچہ اب معمول بھی اسی طرح ہے۔