مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ مناروں پر کنکریاں پھینکنے کا بیان ۔ حدیث 1163

مناروں پر کنکریاں پھینکنے کا بیان

راوی:

" جمار" دراصل سنگریزوں اور کنکریوں کو کہتے ہیں اور " جمار حج " ان سنگریزوں اور کنکریوں کا نام ہے جو مناروں پر مارے جاتے ہیں اور جن مناروں پر کنکریاں ماری جاتی ہیں انہیں جمار کی مناسبت سے " جمرات " کہتے ہیں۔
جمرات یعنی وہ منارے جن پر کنکریاں پھینکی جاتی ہیں تین ہیں۔ (١) جمرہ اولیٰ۔ (٢) جمرہ وسطی۔ (٣) مرہ عقبہ۔ یہ تینوں جمرات منیٰ میں واقع ہیں اور بقر عید کے روز یعنی دسویں ذی الحجہ کو صرف جمرہ عقبہ پر کنکریاں پھینکی جاتی ہیں، پھر گیارھویں، بارھویں اور تیرھویں کو تینوں جمرات پر کنکریاں مارنا واجب ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں