آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ کس طرح ارشاد فرمایا
راوی:
وعن خالد بن هوذة قال : رأيت النبي صلى الله عليه و سلم يخطب الناس يوم عرفة على بعير قائما في الركابين . رواه أبو داود
حضرت خالد بن ہوذہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفہ کے دن (میدان عرفات میں) اونٹ کے اوپر دونوں رکابوں پر کھڑے ہوئے لوگوں کے سامنے خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ (ابوداؤد)
تشریح
بلندی پر ہونے کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکابوں پر کھڑے ہوئے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا تاکہ دور و نزدیک کے سبھی لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خطبہ سن سکیں۔