مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ مکہ میں داخل ہونے اور طواف کرنے کا بیان ۔ حدیث 1126

حجر اسود اور رکن یمانی کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا۔

راوی:

وعن عبد الله بن السائب قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول ما بين الركنين : ( ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار )
رواه أبو داود

حضرت عبداللہ بن سائب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں رکن یعنی حجر اسود اور رکن یمانی کے درمیان یہ دعا پڑھتے تھے۔ دعا (ربنا آتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الاخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار)۔ (ابوداؤد) اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ رکھ۔

یہ حدیث شیئر کریں