مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ مکہ میں داخل ہونے اور طواف کرنے کا بیان ۔ حدیث 1124

حجر اسود اور مقام ابراہیم جنت کے یاقوت ہیں

راوی:

وعن ابن عمر قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " إن الركن والمقام ياقوتتان من ياقوت الجنة طمس الله نورهما ولو لم يطمس نورهما لأضاءا ما بين المشرق والمغرب " . رواه الترمذي

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے۔ حجر اسود اور مقام ابراہیم جنت کے یاقوتوں میں سے دو یاقوت ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کا نور اٹھا لیا ہے (تاکہ ایمان بالغیب رہے) اگر ان کا نور باقی رہتا تو اس میں شک نہیں کہ مشرق و مغرب کے درمیان ساری چیزوں کو روشن کر دیتا۔

یہ حدیث شیئر کریں