مکہ کا مدخل اور مخرج
راوی:
وعن عائشة رضي الله عنها قالت : إن النبي صلى الله عليه و سلم لما جاء إلى مكة دخلها من أعلاها وخرج من أسفلها
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (حجۃ الوداع کے موقع پر) جب مکہ تشریف لائے تو شہر میں اس کے بلند حصہ کی طرف سے داخل ہوئے اور (واپسی کے وقت ) نشیبی حصے کی طرف سے نکلے۔ (بخاری و مسلم)
تشریح
مکہ کے جس طرف ذی طوی ہے وہی شہر کا بلند حصہ ہے ، جنت المعلی یعنی مکہ کا مشہور قبرستان بھی اسی جانب ہے۔ شہر کی دوسری جانب نشیبی حصہ ہے۔
پہلی حدیث اور اس حدیث میں کوئی تضاد نہیں کیونکہ مکہ کے نیشبی حصہ سے نکل کر جب مدینہ کا راستہ اختیار کرتے تو ذی طویٰ پہنچتے اور وہاں رات گزار کر صبح مدینہ کے لئے روانہ ہو جاتے ۔