تلبید کا ذکر
راوی:
وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و سلم لبد رأسه بالغسل . رواه أبو داود
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سر کے بالوں کو ان چیزوں کے ذریعہ جمایا جن سے سر دھویا جاتا ہے۔ (ابوداؤد)
تشریح
آپ نے احرام کے وقت اپنے سر کے بالوں کو گوند یا خطمی وغیرہ سے جما لیا تھا تاکہ وہ گرد و غبار سے محفوظ رہیں، اسی کو تلبید کہتے ہیں۔ اس کے بارہ میں پہلے بھی بیان کیا جا چکا ہے۔