مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ احرام باندھنے اور لبیک کہنے کا بیان ۔ حدیث 1089

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حج

راوی:

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال : تمتع رسول الله صلى الله عليه و سلم في حجة الوداع بالعمرة إلى الحج بدأ فأهل بالعمرة ثم أهل بالحج

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع میں عمرہ کو حج سے ملا کر تمتع کیا (یعنی فائدہ اٹھایا) بایں طور کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرہ کے احرام سے ابتدا کی اور پھر حج کا احرام باندھا (اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج و عمرہ کو ملا دیا اور قارن ہو گئے۔ (بخاری ومسلم)

یہ حدیث شیئر کریں