صحت وغیرہ کی دعا
راوی:
وعن عبد الله بن عمرو قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " اللهم إني أسألك الصحة والعفة والأمانة وحسن الخلق والرضى بالقدر "
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا کرتے تھے۔ دعا (اللہم انی اسئلک الصحۃ والعفۃ والامانہ وحسن الخلق وارضی بالقدر)۔ یعنی بری بیماریوں سے بدن کی سلامتی و تندرستی یا افعال و احوال اعمال کی درستی و اصلاح اور حرام سے اجتناب اور امانت (یعنی لوگوں کے اموال میں یا شریعت کے تمام حقوق میں خیانت نہ کروں اور بہتریں اخلاق اور تقدیر پر رضا۔