مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ جامع دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1029

علم نافع وعمل مقبول اور حلال رزق کی دعا

راوی:

وعن أم سلمة أن النبي صلى الله عليه و سلم كان يقول في دبر صلاة الفجر : " اللهم إني أسألك علما نافعا وعملا متقبلا ورزقا طيبا " . رواه أحمد وابن ماجه والبيهقي في الدعوات الكبير

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز کے بعد یہ دعا مانگتے تھے۔ دعا (اللہم انی اسئلک علما نافعا وعملا متقبلا ورز قا طیبا) ۔ یعنی اے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہوں نفع دینے والا علم، قبول کیا جانے والا عمل اور حلال رزق۔ (احمد، ابن ماجہ، بیہقی)

یہ حدیث شیئر کریں