مسلمان میت کو بوسہ دینا جائز ہے
راوی:
وعن عائشة قالت : إن أبا بكر قبل النبي صلى الله عليه و سلم وهو ميت . رواه الترمذي وابن ماجه
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسد اطہر پر بوسہ دیا۔ (ترمذی، ابن ماجہ)