مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ پناہ مانگنے کا بیان ۔ حدیث 1009

جنت مانگنے اور آگے سے پناہ چاہنے والوں کے لئے جنت وآگ کی سفارش

راوی:

وعن أنس قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من سأل الله الجنة ثلاث مرات قالت الجنة : اللهم أدخله الجنة ومن استجار من النار ثلاث مرات قالت النار : اللهم أجره من النار " رواه الترمذي والنسائي

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ سے تین مرتبہ جنت مانگتا ہے (یعنی تین مرتبہ یہ دعا کرتا ہے ۔ (اللہم انی اسئلک الجنۃ) اے اللہ میں تجھ سے جنت مانگتا ہوں یا یوں کہے ۔ دعا (اللہم ادخلنی الجنۃ )۔ اے اللہ مجھے جنت میں داخل کر ۔ اور یا کسی بھی زبان میں اس مفہوم و مضمون کو تین مرتبہ کہتا ہے) تو جنت کہتی ہے کہ اے اللہ تو اس کو جنت میں داخل کر۔ اور جو شخص تین بار آگ سے پناہ مانگتا ہے۔ یعنی تین مرتبہ یوں کہتا ہے دعا (اللہم اجرنی من النار)! اے اللہ مجھے آگ سے محفوظ رکھ۔ یا اسی مفہوم و مضمون کو کسی بھی زبان میں تین مرتبہ ادا کرتا ہے تو آگ کہتی ہے کہ اے اللہ! تو اس شخص کو آگ سے محفوظ رکھ۔ یا اسی مفہوم و مضمون کو کسی بھی زبان میں تین مرتبہ ادا کرتا ہے تو آگ کہتی ہے کہ اے اللہ! تو اس شخص کو آگ سے محفوظ رکھ۔ (ترمذی، نسائی)

تشریح
" تین مرتبہ" چاہے تو ایک ہی مجلس میں یہ دعا مانگی جائے اور چاہئے کئی مجلسوں میں، لیکن ضروری ہے کہ دعا کے وقت حضور اخلاص، تضرع، عجز اور انکساری و لجاجت زبان کے ہم نوا ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں