مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 909

سلام پھیرنے کا بیان

راوی:

وَعَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍص عَنْ اَبِےْہِ قَالَ کُنْتُ اَرٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ےُسَلِّمُ عَنْ ےَّمِےْنِہٖ وَعَنْ ےَّسَارِہٖ حَتّٰی اَرٰی بَےَاضَ خَدِّہٖ۔ (صحیح مسلم)

" اور حضرت عامر ابن سعد رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ (تابعی) اپنے والد مکرم (حضرت سعد ابن وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے (یعنی حضرت سعد نے) فرمایا کہ میں دیکھتا تھا کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں اور بائیں (اس طرح ) سلام پھیرتے تھے کہ میں آپ کے رخساروں کی سفیدی دیکھ لیتا تھا۔" (صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیرنے کے وقت اپنا چہرہ مبارک اتنا پھیرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منور رخسار نظر آنے لگتا تھا۔
قبربان جائیے حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس سعادت پر کہ ان کو نماز میں رحمت عالم سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا پہلوئے مبارک نصیب ہوتا تھا۔
کاش کے اندر نماز م جاشود پہلوئے تو
تابہ تقریب سلام افتد نظر بر روئے تو

یہ حدیث شیئر کریں