مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 907

نماز میں کن چیزوں سے پناہ مانگنی چاہئے

راوی:

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍص اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم کَانَ ےُعَلِّمُھُمْ ھٰذَالدُّعَاءَ کَمَا ےُعَلِّمُھُمُ السُّوْرَۃَ مِنَ الْقُرْآنِ ےَقُوْلُ قُوْلُوْا اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِےْحِ الدَّجَّالِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْےَا وَالْمَمَاتِ۔ (صحیح مسلم)

" اور حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم ہم صحابہ اور اہل بیت کو یہ دعا اسی طرح سکھاتے تھے جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں قرآن کی کوئی سورت سکھایا کرتے تھے کہ (کہ دعا اس طرح پڑھو اللہم انی اعوذ بک من عذاب جہنم واعوذبک من عذاب القبر واعوذ بک من فتنۃ المسیح الدجال واعوذبک من فتنۃ المحیا والممات اے اللہ ! میں عذاب جہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں، عذاب قبر سے تیری پناہ کا طلب گار ہوں، مسیح دجال کے فتنہ سے پناہ چاہتا ہوں اور زندگی و موت کے فتنہ سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔" (صحیح مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں