مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 877

اشارہ صرف ایک انگلی سے کرنا چاہئے

راوی:

وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ اِنَّ رَجُلًا کَانَ یَدْ عُوْبِاِصْبَعَیْہِ فَقَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اَحِّدْ اَحِّدْ۔(الترمذی والنسائی و البیہقی فی الداعوات الکبیر)

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی تشہد میں (شہادت کی) دونوں انگلیوں سے اشارہ کرتا تھا چنانچہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ " ایک انگلی سے اشارہ کرو۔ ایک ہی انگلی سے اشارہ کرو۔" (جامع ترمذی ، سنن نسائی، بیہقی)

تشریح
جیسا کہ ابوداؤد و نسائی نے صراحت کی ہے حضرت سعد ابن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ قعدہ میں کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں سے اشارہ وحدانیت کرتے تھے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھا تو انہیں اس طریقہ سے منع فرمایا اور انہیں حکم دیا کہ قاعدہ کے مطابق صرف ایک ہی انگلی یعنی داہنے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے اشارہ کرو۔

یہ حدیث شیئر کریں