مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 876

اشارے کے وقت انگلی کو متحرک نہ رکھنا چاہئے

راوی:

وَعَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم یُشِیْرُ بِاِ صْبَعِہِ اِذَا دَعَا وَلَا یُحَرِّ کُھَا رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَالنَّسَائِیُّ وَزَادَ اَبُوْدَاؤدَ وَلَایُجَاوِ زُبَصَرُہ، اِشَارَتَہ،۔

" اور حضرت عبداللہ ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم جب (قعدے میں) دعا کرتے (یعنی کلمہ شہادت پڑھتے تھے) تو اپنی انگلی سے اشارہ کرتے تھے لیکن اس کو ہلاتے نہ تھے (ابوداؤد سنن نسائی ) اور ابوداؤد نے یہ الفاظ بھی نقل کئے ہیں کہ " اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر اشارے ( والی انگلی) سے تجازو نہ کرتی تھی۔"

تشریح
ابوداؤد کے روایت کردہ آخری الفاظ کا مطلب یہ ہے کہ انگلی اٹھانے کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر انگلی ہی پر رہتی تھی دوسری طرف نہیں دیکھتے تھے تاکہ خیالات کی رو دوسری طرف نہ جائے بلکہ مضمون تو حید دل میں رہے اور خشوع و خضوع حاصل رہے۔

یہ حدیث شیئر کریں