دونوں سجدوں کے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا
راوی:
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم یَقُوْلُ بَیْنَ السَّجْدَ تَیْنِ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِی وَارْحَمْنِی وَاھْدِنْیِ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِی۔ (رواہ ابوداؤد والترمذی)
" اور حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان یہ کہا کرتے تھے اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِی وَارْحَمْنِی وَاھْدِنْیِ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِی۔ اے اللہ مجھے بخش دے مجھ پر رحم کر، مجھے ہدایت فرما (دونوں جہاں کی بلاؤں اور امراض ظاہری و باطنی سے) مجھے محفوظ رکھ اور مجھے رزق عطا فرما۔ " (ابوداؤد، جامع ترمذی )