مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 859

سجدہ تلاوت کے وقت شیطان کی آہ و بکاہ

راوی:

وَعَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا قَرَأَ ابْنُ اٰدَمَ السَجَدَۃَ فَسَجَدَ اعْتَزَلَ الشَّےْطَانُ ےَبْکِیْ ےَقُوْلُ ےَا وَےْلَتٰی اُمِرَ ابْنُ اٰدَمَ بِالسُّجُوْدِ فَسَجَدَ فَلَہُ الْجَنَّۃُ وَاُمِرْتُ بِالسُّجُوْدِ فَاَبَےْتُ فَلِیَ النَّارُ۔ (صحیح مسلم)

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جب ابن آدم (یعنی بندہ مومن) سجدے کی آیت پڑھتا ہے اور (پڑھنے والا یا سننے والا) سجدہ کرتا ہے تو اس وقت شیطان لعین روتا ہوا ایک طرف ہٹ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ " واحسرتا! ابن آدم کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو اس نے سجدہ کیا اور (اس کے بدلے میں) وہ جنت کا حقدار ہے اور مجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو میں نے (سجدہ نہ کر کے پروردگار کی ) نافرمانی کی چنانچہ (اس کے نیتجے میں) مجھے آگ ملی۔" (صحیح مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں