قومہ کی دعا
راوی:
وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ ابْنِ اَبِیْ اَوْفٰی صقَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا رَفَعَ ظَھْرَہُ مِنَ الرُّکُوْعِ قَالَ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْأُ السَّمٰوٰتِ وَمِلْأُالْاَرْضِ وَمِلْأُ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْ ءٍ بَعْدُ۔ (صحیح مسلم)
" اور حضرت عبداللہ ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے اپنی پشت مبارک اٹھاتے تو یہ کہتے تھے اللہ تعالیٰ نے قبول کیا اس آدمی کی حمد کو جس نے اس کی حمد و ثنا کی۔ اے اللہ اور اے ہمارے پر رودگار ! تیرے ہی لئے تمام تعریف ہے آسمانوں بھرنے، زمین بھرنے اور بقدر بھر نے اس چیز کو جس کو تو آسمانوں اور زمینوں کے بعد پیدا کرنا چاہئے۔" (صحیح مسلم)
تشریح
حنفیہ فرماتے ہیں کہ حدیث میں مذکورہ کلمات میں ربنا لک الحمد کے بعد کے کلمات یعنی ملا السموت سے آخر تک صرف نفل نمازوں میں پڑھنے چاہئیں ۔ فرائض میں نہیں