رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قومہ و سجدہ
راوی:
عَنِ الْبَرَآئِ قَالَ کَانَ رُکُوْعُ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم وَسُجُوْدُہُ وَبَےْنَ السَّجْدَتَےْنِ وَاِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّکُوْعِ مَا خَلَا الْقِےَامَ وَالْقُعُوْدَ قَرِےبًا مِنَ السَّوَآئِ۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم)
" اور حضرت براء ابن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ قیام و قعود کے علاوہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کا رکوع، سجدہ، دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا اور رکوع سے سر اٹھانا یہ چاروں چیزیں مقدار میں تقریباً برابر ہوتی تھیں۔ " (صحیح البخاری و صحیح مسلم)
تشریح
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارکان نماز کی مقدار اس طرح بیان کی جاری ہے کہ چار ارکان یعنی رکوع ، قومہ ، سجدہ اور جلسہ سب آپس میں تقریباً برابر ہوتے تھے البتہ قیام میں چونکہ قرأت کرتے تھے اور قعود میں التحیات پڑھتے تھے اس لئے یہ دونوں ارکان بقیہ ارکان کے مقابلہ میں طویل ہوتے تھے۔