مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 825

دونوں رکعتوں میں ایک سورت پڑھنا

راوی:

وَعَنْ عُرْوَۃَ قَالَ اِنَّ اَبَابَکْرِ الصِّدِّیْقَ صَلَّی الصُّبْحَ فَقَرَأَ فِیْھِمَا بِسُوْرَۃِ البَقَرَۃِ فِی الرَّکْعَتَیْنِ کِلْتَیْھِمَا۔ (رواہ امام مالک)

" اور حضرت عروہ ابن زبیر رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ (تابعی) فرماتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فجر کی نماز پڑھی اور دونوں رکعتوں میں سورت بقرہ پڑھی۔ " (مالک)

تشریح
دونوں رکعتوں میں سورت بقرہ پڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ اس سورت کا کچھ حصہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رکعت میں پڑھا اور کچھ حصہ دوسری رکعت میں اور یہ بھی بیان جواز کے لئے کیا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس پر مداومت ثابت نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر ایک رکعت میں پوری سورت ہی پڑھتے تھے دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت اس طرح متفرق طور پر پڑھانا نادر ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں