مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 824

دونوں رکعتوں میں ایک سورت پڑھنا

راوی:

عَنْ مُعَاذِ ابْنِ عَبْدِا ﷲِ الْجُھَنِی قَالَ اِنَّ رَجُلًا مِنْ جُھَیْنَۃَ اَخْبَرَہ، اَنَّہ، سَمِعٌ رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم قَرَأَ فِی الصُّبْحِ اِذَا زُلْزِلَتْ فِی الرَّکْعَتَیْنِ کِلْتَیْھِمَا فَلَا اَدْرِی اَنَسِیْ اَمْ قَرَأَذٰلِکَ عَمْدًا۔ (ابوداؤد)

" حضرت معاذ ابن عبدا اللہ جہنی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ (تابعی) فرماتے ہیں کہ قبیلہ جہینہ کے ایک آدمی نے مجھ سے بیان کیا کہ اس نے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی دونوں رکعتوں میں سورت اذازلزلت الارض پڑھتے سنا ہے اور میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قصد ایسا کیا تھا یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے تھے۔" (ابوداؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ فجر کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت اذا زلزلت الارض اس طرح پڑھی کی پہلی رکعت میں پوری سورت پڑھی پھر دوسری رکعت میں بھی وہی سورت پوری پڑھی اور بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ایسا قصدا بیان جواز کے لئے کیا تھا تاکہ لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اصل سنت اس طرح بھی ادا ہو جاتی ہے ۔ ویسے جہاں تک مسئلہ کا تعلق ہے تو بات یہی ہے کہ افضل عدم تکرار ہے۔ یعنی ایک ہی سورت دو رکعتوں میں مکرر نہ پڑھی جائے اور خصوصا فرائض میں تو اس کا خیال رکھنا چاہئے۔

یہ حدیث شیئر کریں