فجر کی نماز سنت کی قراء ت
راوی:
وَعَنْ اَبِیْ ھُرَےْرَۃَ صقَالَ اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم قَرَأَ فِیْ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ قُلْ ےَآ اَےُّھَا الْکٰفِرُوْنَ وَقُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدٌ ۔ (صحیح مسلم)
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دونوں سنت رکعتوں میں سورت قل یا ایھا الکافرون و قل ھو اللہ احد پڑھتے تھے۔ (رواہ صحیح مسلم)