مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 804

نماز عیدین و جمعہ کی قراء ت

راوی:

وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِےْرٍص قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ےَقْرَأُ فِی الْعِےْدَےْنِ وَفِی الْجُمُعَۃِ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی وَھَلْ اَتٰکَ حَدِےْثُ الْغَاشِےَۃِ قَالَ وَاِذَا اجْتَمَعَ الْعِےْدُ وَالْجُمُعَۃُ فِیْ ےَوْمٍ وَّاحِدٍ اَقَرَأَ بِھِمَا فِی الصَّلٰوتَےْنِ۔ (صحیح مسلم)

" اور حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم عیدین و جمعہ کی نماز میں سبح اسم ربک الاعلی اور ھل اتاک حدیث الغاشیۃ(یہ سورتیں) پڑھا کرتے تھے۔ اور حضرت نعمان فرماتے ہیں کہ " جب عید اور جمعہ ایک دن جمع ہو جاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (عید و جمعہ میں) کی دونوں نمازوں میں یہی دونوں سورتیں پڑھتے تھے۔ " (صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث سے جہاں یہ معلوم ہوا کی عیدین اور جمعہ کی نماز میں ان دونوں سورتوں کا پڑھنا مستحب موکدہ ہے وہیں یہ بھی معلوم ہوگیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ میں سورت جمعہ اور سورت منافقون ہمیشہ نہیں پڑھتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں