نماز فجر کی قرأت
راوی:
وَعَن جَابِرٍ بْنِ سَمُرَۃَص قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم ےَقْرَأُ فِی الْفَجْرِ بِقۤ وَالْقُرْآنِ الْمَجِےْدِ وَنَحْوِھَا وَکَانَتْ صَلٰوتُہ' بَعْدُ تَخْفِےْفًا۔ (صحیح مسلم)
" اور حضرت جابر ابن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں سورت ق و القران المجید یا ایسی ہی (طویل) کوئی دوسری سورت پڑھتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کے بعد کی دوسری نماز ہلکی پڑھتے تھے۔" (صحیح مسلم)
تشریح
حدیث کے آخری جملے کا مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کے علاوہ اوقات کی نمازیں زیادہ لمبی نہیں پڑھتے تھے اور فجر کی نماز میں طویل قرأت کیا کرتے تھے کیونکہ ہنگام صبح گاہی بارگاہ الوہیت میں دعاوئں کے قبول ہونے اور برکت و سعادت حاصل ہونے کا وقت ہوتا ہے۔