رفع یدین صرف تکبیر تحریمہ کے وقت ہے
راوی:
وَعَنْ اَبِیْ حُمَیْدِ السَّاعِدِیِّ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلماِذَا قَامَ اِلَی الصَّلٰوۃِ اِسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ وَقَالَ اﷲُ اَکْبَرْ۔(رواہ ابن ماجۃ)
" اور حضرت ابوحمید الساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو (پہلے ) قبلے کی طرف متوجہ ہوتے (پھر) دونوں ہاتھ اٹھاتے اور (اس کے بعد) اللہ اکبر فرماتے ۔" (سنن ابن ماجہ)