مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 748

نمازی کے سامنے سے کسی کے گزرنے سے نماز باطل نہیں ہوتی

راوی:

وَعَنْ اَبِی سَعِیْدٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا یَقْطَعُ الصَّلَاۃَ شَیْءٌ وَاَدْرَأُوْامَا اسْتَطَعْتُمْ فَاِنَّمَا ھُوَ شَیْطَانٌ۔ (رواہ ابوداؤد)

" اور حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ نمازی کے آگے سے گزرنے والی کوئی چیز نماز کو نہیں توڑتی (تاہم اگر کوئی نمازی کے آگے سے گزرے تو نماز میں خشوع و خضوع برقرار رکھنے کی خاطر، تم حتی الامکان اسے روکو کیونکہ وہ گزرنے والا شیطان ہے۔" (سنن ابوداؤد)

تشریح
اس حدیث نے بھی بصراحت اس کو واضح کر دیا کہ نمازی کے آگے سے گزرنے والی کوئی بھی چیز نماز کو باطل نہیں کرتی چاہے عورت، کتا اور گدھا ہی کیوں نہ ہو۔ (دیکھئے حدیث نمبر ٧)۔

یہ حدیث شیئر کریں