مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 745

سترے کو قریب کھڑا کرنا چاہئے

راوی:

وَعَنْ سَھْلِ بْنِ اَبِی حَثْمَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا صَلّٰی اَحَدُکُمْ اِلَی سُتْرَۃٍ فَلْیُدْنُ مِنْھَا لَا یَقْطَعِ الشَّیْطَانُ صَلَا تَہُ۔ (رواہ ابوداؤد)

" اور حضرت سہل ابن حثمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جب تم میں سے کوئی آدمی سترے کی طرف منہ کر کے نماز پڑھے تو اسے چاہئے کہ وہ سترے کے قریب رہے تاکہ شیطان اس کی نماز نہ توڑے۔" (سنن ابوداؤد)

تشریح
" سترے کے قریب" رہنے کا مطلب یہ ہے کہ سترا اتنا نزدیک کھڑا کیا جائے کہ سجدہ اس کے پاس ہو سکے تاکہ شیطان اس کی نماز میں کوئی خلل نہ ڈال سکے کیونکہ نمازی اگر سترے سے دور کھڑا ہوگا تو اس کے سامنے سے کسی کے گزرنے کا احتمال ہوگا۔ چنانچہ شیطان ایسی صورت میں اس کے دل میں وسو اس و شبہات کے بیچ بوئے گا جس سے حضوری قلب میں فرق آجائے گا۔ اور نماز میں حضورئ قلب کی دولت میسر نہیں رہی تو گویا اس کی نماز ٹوٹ گئی اس لئے کہ نماز کا کمال اور ثواب بغیر حضوری قلب کے حاصل نہیں ہوتا لہٰذا سترے کے قریب کھڑا ہونے کی وجہ سے اس آفت سے حفاظت حاصل ہوگی۔

یہ حدیث شیئر کریں