سواری کے جانور اور کجاوے کی پچھلی لکڑی کو سترہ بنا کر نماز پڑھنا
راوی:
وَعَنْ نَّافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ صاَنَّ النَّبِیَّ َ صلی اللہ علیہ وسلم کَانَ ےَعْرِضُ رَاحِلَتَہُ فَےُصَلِّیْ اِلَےْھَا مُتَّفَقٌ عَلَےْہِ وَزَادَ الْبُخَارِیُّ قُلْتُ اَفَرَأَےْتَ اِذَا ھَبَّتِ الرِّکَابُ قَالَ کَانَ ےَاْخُذُ الرَّحْلَ فَےُعَدِّ لُہُ فَےُصَلِّی اِلٰی اٰخِرَتِہٖ ۔
" اور حضرت نافع حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری کا اونٹ سامنے بٹھا کر اس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھ لیتے تھے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم) اور بخاری نے یہ مزید نقل کیا ہے (نافع فرماتے ہیں کہ) میں نے حضرت عبداللہ ابن عمر سے پوچھا کہ جب اونٹ چرنے اور پانی پینے چلے جاتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے (یعنی ایسی شکل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سترہ کس چیز کو قرار دیتے تھے؟) عبداللہ ابن عمر نے فرمایا (ایسے موقع پر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کجاوہ کو ٹھیک کر کے سامنے رکھ لیتے تھے اور اس کی پچھلی لکڑی کی طرف (جو بلند ہونے کی وجہ سے سترے کا کام دیتی تھی) منہ کر کے نماز پڑھ لیتے تھے۔"