مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 725

ستر ڈھانکنے کا بیان

راوی:

وَعَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ اَنَّھَا سَأَلَتْ رَسُوْلَ اﷲِ صَلَّی اﷲُعَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَتُصَلِّی الْمَرْأَۃُ فِی دِرْعٍ وَمَارٍلَیْسَ عَلَیْھَا اِزَارٌ قَالَ اِذَا کَانَ الدِّرْعُ سَابِغًا یُغَطِّی ظُھُوْرَ قَدَمَیْھَا۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَذَکَرَ جَمَاعَۃً وَقَفُوْہُ عَلَی اُمِّ سَلَمَۃَ۔

" اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر عورت کے پاس تہمد (یعنی پائجامہ وغیرہ) نہ ہو اور وہ صرف دوپٹہ اور کرتہ میں نماز پڑھ لے تو اس کی نماز ہو جائے گی یا نہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (ہاں ہو جائے گی) بشرطیکہ کرتہ اتنا لمبا ہو کہ اس سے اس کے پاؤں کی پشت چھپ جاتی ہو۔ (ابوداؤد) اور ابوداؤد نے کہا کہ ایک جماعت نے اس روایت کو ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر موقوف قرار دیا ہے یعنی انہوں نے کہا ہے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نہیں ہے بلکہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا قول ہے۔"

تشریح
یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ عورت کے پاؤں کی پشت بھی ستر میں شامل ہے اس کو نماز میں ڈھا نکنا واجب ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں