مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان
راوی:
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ حَبَلٍ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم یَسْتَھِبُّ الصَّلَاۃَ فِی الْحِیْطَانِ قَالَ بَعْضُ رَوَاتِہِ یَعْنِی الْبَسَاتِیْنَ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَقَالَ ھٰذَا حَدِیْثٌ غَرِیْبٌ لَا نَعْرِفُہُ اِلَّا مِنْ حَدِیْثِ الْحَسَنِ بْنِ اَبِی جَعْفَرٍ قَدْ ضَعَّفَہُ یَحْیَ بْنُ سَعِیْدٍ وَغَیْرُہ،۔
" اور حضرت معاذ ابن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ سرور کائنات " حیطان" میں نماز پڑھنا پسند فرماتے تھے۔ اس حدیث کے بعض رایوں نے کہا ہے کہ حیطان سے مراد بساتین (یعنی باغات) ہیں۔ امام ترمذی نے اس روایت کو نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے (کیونکہ) یہ روایت بجز حسن بن ابی جعفر کی سند کے اور کسی سند سے منقول نہیں ہے اور انہیں بھی یحی ابن سعید وغیرہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔"