مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان
راوی:
وَعَنْ بُرَیْدَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَشِّرِ الْمَشَائِیْنَ فِی الظُّلْمِ اِلَی الْمَسَاجِدِ بِالنُّوْرِ التَّامِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَ اَبُوْدَاؤدَ وَ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ عَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ وَاَنَسٍ۔
" اور حضرت حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جو لوگ اندھیرے میں مسجدوں کی طرف جاتے ہیں انہیں یہ خوشخبری پہنچا دو کہ قیامت کے دن (اس کے سبب سے) ان کو کامل روشنی نصیب ہوگی۔" ( جامع ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ)
تشریح
اس ارشاد میں اس آیت کی طرف اشارہ ہے۔
آیت (نُوْرُهُمْ يَسْعٰى بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَبِاَيْمَانِهِمْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا) 66۔ التحریم : 8)
" ان کا نور ان کے داہنے اور ان کے سامنے دوڑتا ہوگا (اور ) یوں دعا کرتے ہوں گے اے ہمارے رب ہمارے لئے اس نور کو اخیر تک رکھیے۔"