اذان اور اذان کا جواب دینے کی فضیلت کا بیان
راوی:
وَعَنْہُ قَالَ کُنَّا نُؤْمَرُ بِالدُّعَاءِ عِنْدَاَذَانِ الْمَغْرِبِ رَوَاہُ الْبَیْھِقِیُّ فِی الدَّعْوَاتِ الْکَبِیْرِ۔
" اور حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمیں مغرب کی اذان کے وقت دعا مانگنے کا حکم دیا گیا ہے۔" (بیہقی)
تشریح
غالباً یہاں وہی مراد ہے جس کا تزکرہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حدیث نمبر پانچ میں آچکا ہے (یعنی اللھم ھذا اقبال لیلک و ادبار نھارک الخ)۔