مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان۔ ۔ حدیث 584

جلدی نماز پڑھنے کا بیان

راوی:

وَعَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلماَشَدَّ تَعْجِیْلًا لِلظُّھْرِ مِنْکُمْ وَاَنْتُمْ اَشَدَّ تَعْجِیْلًا لِلْعَصْرِ مِنْہُ۔ (رواہ احمد بن حنبل الترمذی)

" اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے (لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے) فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز (گرمی کے علاوہ دوسرے موسموں میں ) تم سے بہت زیادہ جلدی پڑھتے تھے اور تم عصر کی نماز پڑھنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ جلدی کرتے ہو۔" (مسند احمد بن حنبل، جامع ترمذی )

تشریح
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا مقصد اتباع سنت پر لوگوں کو رغبت دلانا اور متوجہ کرنا ہے کہ ہر جگہ اور ہر موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے میں ہی بھلائی وسعادت ہے۔ یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ عصر کی نماز میں تاخیر کرنا مستحب ہے۔ جیسا کہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کا مسلک ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں