جلدی نماز پڑھنے کا بیان
راوی:
وَعَنْھَا قَالَتْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم لَےُصَلِّی الصُّبْحَ فَتَنْصَرِفُ النِّسَآئَُ مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوْطِہِنَّ مَا ےُعْرَفْنَ مِنَ الْغَلَسِ ۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم)
" اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ (جب ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھ کر فارغ ہوتے تھے تو (وہ ) عورتیں (جو آپ کے ہمراہ نماز پڑھتی تھیں) چادروں میں لپٹی ہوئی واپس چلی جاتی تھیں اور اندھیرے کی وجہ سے انہیں کوئی شناخت نہیں کر سکتا تھا۔" (صحیح البخاری و صحیح مسلم )