مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان۔ ۔ حدیث 552

نماز کے اوقات کا بیان

راوی:

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ کَانَ قَدْ رُصَلَاۃِ رَسُوْلِ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الظُّھْرَ فِی الصَّیْفِ ثَلَاثَۃَ اَقْدَامٍ اِلٰی خَمْسَۃِ اَقْدَامٍ وَفِی الشِّتَاءِ خَمْسَۃ اَقْدَامٍ اِلٰی سَبْعَۃٍ اَقْدَامٍ۔ (رواہ ابوداؤدوالنسائی )

" اور حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ظہر کا اندازہ گرمیوں میں تین قدم سے پانچ قدم تک اور جاڑوں میں پانچ قدم سے سات قدم تک تھا۔" (ابوداؤد ، سنن نسائی)

تشریح
دونوں موسم میں اس فرق کی وجہ یہ ہے کہ سردی کے موسم میں سایہ اصلی زیادہ ہوتا ہے اور گرمی کے موسم میں سایہ اصلی کم ہوتا ہے خصوصاً حرمین میں ورنہ یہ دونوں وقت برابر ہیں
یہ حدیث بہر صورت زوال کے بعد ظہر کی نماز کو تاخیر کرنے پر دلالت کرتی ہے قدم سے مراد ہر آدمی کے قد کا سا تو اں حصہ ہے چنانچہ اس اعتبار سے کہ ہر آدمی کے قد کا طول اس کے سات قدم (یعنی سات پاؤں) کے برابر ہوتا ہے ہر چیز کا طول سات قدم مقرر ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں