مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 521

حیض کا بیان

راوی:

وَعَنْہ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ اِذَا کَانَ دَمًا اَحْمَرَ فَدِیْنَارٌ وَ اِذَا کَانَ دَمًا اَصْفَرَ فَنِصْفُ دِیْنَارٍ۔ (رواہ الجامع ترمذی)

" اور حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (ایام کی حالت میں اگر حیض کا ) خون سرخ رنگ کا ہو (اور اس حالت میں کوئی صحبت کرے) تو ایک پورا دینار اور اگر خون کا رنگ زرد ہو تو آدھا دینار (صدقہ کرنا لازم ہے)۔" (جامع ترمذی )

تشریح
مطلب یہ ہے کہ حیض کی حالت میں جماع کرنے سے جو صدقہ دیا جاتا ہے اس کی صورت یہ ہے کہ جماع کے وقت اگر حیض کے خون کا رنگ سرخ ہو تو ایک دینار صدقہ کرنا ضروری ہے اور اگر حیض کے خون کا رنگ زرد ہو تو آدھا دینار صدقہ کرنا چاہئے چنانچہ جو علماء کرام فرماتے ہیں کہ ابتدائے حیض میں صحبت کرنے کی وجہ سے ایک دینار اور حالت انقطاع میں نصف دینار مستحب ہے ۔ وہ اسی حدیث سے استدلال ہیں کیونکہ ابتداء میں حیض کے خون کا رنگ سرخ ہوتا ہے اور آخر میں زرد ہوجاتا ہے۔"

یہ حدیث شیئر کریں