حیض کا بیان
راوی:
وَعَنْھَا قَالَتْ قَالَ لِیَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم نَاوِلِےْنِی الْخُمْرَۃَ مِنَ الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ اِنِّیْ حَآئِضٌ فَقَالَ اِنَّ حَےْضَتَکِ لَےْسَتْ فِیْ ےَدِکِ۔ (صحیح مسلم)
" اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ مسجد میں سے چھوٹا بوریہ (جائے نماز) اٹھا کر مجھے دے دو" (یعنی باہر کھڑی ہو کر اندر ہاتھ ڈال کر بوریا اٹھالاؤ) میں نے عرض کیا کہ میں تو ایام سے ہوں۔ (اس لئے مسجد میں ہاتھ کیسے داخل کر سکتی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ " تمہارے ہاتھ میں تو حیض نہیں ہے۔" (صحیح مسلم)
تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حائضہ مسجد سے باہر کھڑی ہو کر مسجد کے اندر سے کوئی چیز اٹھالے تو جائز ہے۔ کیونکہ ایام والی عورت کو صرف مسجد کے اندر جانا منع ہے نہ کہ مسجد کے اندر ہاتھ داخل کرنابھی۔