مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ غسل کا بیان۔ ۔ حدیث 503

غسل مسنون کا بیان

راوی:

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا جَآءَ اَحَدُکُمُ الْجُمُعَۃَ فَلْےَغْتَسِلْ ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)

" حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جب تم میں سے کوئی جمعہ کی نماز پڑھنے آئے تو اسے چاہئے کہ غسل کر لے۔" (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
مختار مسلک تو یہ ہے کہ غسل جمعہ کی نماز کے لئے ہے کہ اسی طہارت سے جمعہ اداء کرنا چاہئے لیکن بعض حضرات فرماتے ہیں کہ غسل یوم جمعہ کی تعطیم و تکریم کے لئے ہے۔
بہر حال : تمام علماء کے نزدیک نماز جمعہ کے لئے غسل کرنا سنت مؤ کدہ ہے مگر حضرت امام مالک رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کی ایک روایت یہ ہے کہ نماز جمعہ کے لئے غسل کرنا واجب ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں