تیمم کا بیان
راوی:
وَعَنْ اَبِی الْجُھَیْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّۃِ ص قَالَ اَقْبَلَ النَّبِیُّ مِنْ نَحْوِبِئْرِ جَمَلٍ فَلَقِیَہُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَیْہِ فَلَمْ یَرُدَّ النَّبِیُّ حَتّٰی اَقْبَلَ عَلَی الْجِدَارِ فَمَسَحَ بِوَجْھِہٖ وَیَدَیْہِ ثُمَّ رَدَّ عَلَیْہِ السَّلَامَ (صحیح البخاری و صحیح مسلم)
" حضرت ابوجہیم ابن حارث ابن صمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مدینہ میں ) جمل کے کنوئیں کی طرف سے تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک آدمی (یعنی خود ابی جہیم) ملے اور سلام کیا سرکا دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سلام کا جواب نہیں دیا اور ایک دیوار کے پاس تشریف لائے چنانچہ (پہلے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ اور ہاتھوں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر سلام کا جواب دیا ۔" (صحیح البخاری و صحیح مسلم )