مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 486

موزوں پر مسح کرنے کا بیان

راوی:

عَنْ اَبِیْ بَکْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم اَنَّہ، رَخَّصَ لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَۃَ اَیَّامٍ وَلَیَا لِیُھُنَّ وَلِلْمُقِیْمِ یَوْمًا وَلَیْلَۃً اِذَا تَطَھَّرَ فَلَبِسَ خُفَّیْہِ اَنْ یَمْسَحَ عَلَیْھِمَا۔ (رَوَاہُ الْاَ ثْرَمُ فِیْ سُننِہٖ وَابْنُ خُزَیْمَۃَ وَالدَّارَ قُطْنِیُّ وَقَالَ الْخُطَّابِیُّ ھُوَ صَحِیْح الْاِ سْنَادِ ھٰکَذَا فِی الْمُنْتَقِیْ)

" حضرت ابی بکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کرنے کی اجازت مسافر کو تین دن اور تین راتوں تک اور مقیم کو ایک دن اور ایک رات تک دی ہے جب کہ انہوں نے موزوں کو وضو کے بعد پہنا ہو۔" (ابن خزیمہ دارقطنی) اور خطابی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث اسناد کی رو سے صحیح ہے منتقیٰ میں (بھی جو ابن تیمیہ حنبلی کی کتاب ہے) اسی طرح منقول ہے۔)

یہ حدیث شیئر کریں