مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 481

نجاستوں کے پاک کرنے کا بیان

راوی:

وَعَنِ ابْن عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھَاقَالَ کَانَتْ الْکِلَابُ تُقْبِلُ وَ تُدْبِرُ فِی الْمَسْجِدِ فِی زَمانِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم فَلَمْ یَکُوْنُوْا یَرْشُوْنَ شَیْأاً مِن ذٰلِکَ۔(صحیح البخاری)

" اور حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ " سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسجد میں کتے آتے تھے اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم ان کے آنے جانے کی وجہ سے کچھ بھی نہ دھوتے تھے ۔" (صحیح البخاری )

تشریح
شروع زمانہ اسلام میں دروازے نہیں ہوتے تھے جس کی وجہ سے مسجد کے اندر کتوں کی آمدورفت رہتی تھی اور چونکہ ان کے پاؤں خشک ہوتے تھے اس لئے کسی چیز کو دھونے کی ضرورت نہ ہوتی تھی جب مسجد میں دروازے لگنے لگے تو اس کی احتیاط ہونے لگی۔

یہ حدیث شیئر کریں